Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ شہر ہر دل کی آرزو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

روبینہ ایاز

یہ شہر ہر دل کی آرزو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

روبینہ ایاز

MORE BYروبینہ ایاز

    یہ شہر ہر دل کی آرزو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    یہ میرؔ و ناسخؔ کی آبرو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    جو لکھنؤ دیکھنا ہو تم کو ضرور دیکھو مگر بتاؤ

    نگاہ بھی کیا یہ با وضو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    نہ تو تڑاکا نہ بد تمیزی ادب سے باتیں ادب کی باتیں

    جدا ہی انداز گفتگو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    جہاں پہ اردو نے حسن پایا وہاں پہ ہم بھی ادب کو سیکھیں

    ہر ایک دل کی یہ آرزو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    نگاہیں حیران کرنے والے سبھی نظارے بڑے نرالے

    ہر ایک منظر ہی خوبرو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    کہیں بھی جائیں سکوں نہ پائیں خیال اس کا ہی روبیؔ آئے

    ہمیں تو بس جس کی جستجو ہے یہ لکھنؤ ہے یہ لکھنؤ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے