چوٹ کھانے کی مسکرانے کی
چوٹ کھانے کی مسکرانے کی
کیا ضرورت تھی دل لگانے کی
سانس لینے میں دم نکلتا ہے
الجھنیں ساتھ ہیں زمانے کی
یاد سے جس کی آنکھ بھر آئے
کیوں دیں تفصیل اس فسانے کی
کس طرح تم نے یہ حماقت کی
میرے ماضی کے خط جلانے کی
میری ناکام کوششیں ٹھہریں
عمر تنہا کہیں بتانے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.