Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ اپنی ضد پہ اڑا رہے گا ہم اپنی ضد پہ اڑے رہیں گے

کاشف بیگ کاشف

وہ اپنی ضد پہ اڑا رہے گا ہم اپنی ضد پہ اڑے رہیں گے

کاشف بیگ کاشف

MORE BYکاشف بیگ کاشف

    وہ اپنی ضد پہ اڑا رہے گا ہم اپنی ضد پہ اڑے رہیں گے

    تو عین ممکن ہے مسئلے جو کھڑے ہوئے تھے کھڑے رہیں گے

    او بے وقوفو تم اپنے پنجوں کے بل پہ کب تک کھڑے رہو گے

    خدا نے جن کو بڑا بنایا وہ تا قیامت بڑے رہیں گے

    یہ پھول جس دن جوان ہوں گے تو دیکھ لینا یہ بوڑھے مالی

    پھر ان کا گلشن پہ حق نہ ہوگا بس ایک جانب پڑے رہیں گے

    ہم آسمانوں سے آگے جانے کا خواب لے کر نکل پڑے ہیں

    ہمیں پتہ ہے ہماری راہوں میں امتحاں اب کڑے رہیں گے

    مری نظر سے اترنے والو مثال دے کر بتا رہا ہوں

    جو پھول شاخوں سے جھڑ چکے ہیں وہ اب ہمیشہ جھڑے رہیں گے

    یہ دشمنوں کے نہیں ہیں کاشفؔ یہ تیر سارے ہیں دوستوں کے

    انہیں بدن سے نکال بھی دوں یہ تب بھی دل میں جڑے رہیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے