خود سے ہی خود کو مصیبت میں نہ ڈالا جائے
خود سے ہی خود کو مصیبت میں نہ ڈالا جائے
کانچ کا گھر ہے تو پتھر نہ اچھالا جائے
خود کو اندر کے ہی دشمن سے بچاؤ پہلے
آستینوں میں کوئی سانپ نہ پالا جائے
پاؤں چادر میں سمیٹے ہی رکھو اچھا ہے
خود کو اوقات سے باہر نہ نکالا جائے
یہ بھی ممکن ہے غلط بات سراہے دنیا
یہ بھی ممکن ہے سہی بات کو ٹالا جائے
رنگ اپنوں کے بدلتے ہیں یہاں پل پل میں
کون اپنا ہے یہ فرصت میں کھنگالا جائے
مونیکاؔ آؤ اک امید کا دیپک لے کر
لڑکھڑاتے ہوئے لوگوں کو سنبھالا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.