Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عہد رفتہ سے ہوں لیکن میں نیا آدمی ہوں

سرور خان سرور

عہد رفتہ سے ہوں لیکن میں نیا آدمی ہوں

سرور خان سرور

MORE BYسرور خان سرور

    عہد رفتہ سے ہوں لیکن میں نیا آدمی ہوں

    سب کے جیسا ہوں مگر سب سے جدا آدمی ہوں

    میرے لہجے کی اداسی نہیں جانے والی

    میں زمانے سے نہیں خود سے خفا آدمی ہوں

    چھوٹے لوگوں نے ہمیشہ مجھے چھوٹا سمجھا

    میں بڑے لوگوں کے نزدیک بڑا آدمی ہوں

    نسبت حضرت آدم کو نبھانا بھی تو ہے

    میں نے ہر حال میں کرنی ہے خطا آدمی ہوں

    تم بھی دنیا کے ستائے ہوئے لگتے ہو مجھے

    میں بھی اندر سے بہت ٹوٹا ہوا آدمی ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے