تیری چاہت پہ فدا خون جگر ہم نے کیا
تیری چاہت پہ فدا خون جگر ہم نے کیا
ساتھ تیرا جو ملا شب کو سحر ہم نے کیا
اپنی آنکھوں کے سفینے آنسوؤں سے تر رہے
اس طرح طے زندگی کا ہر سفر ہم نے کیا
ہیں بہت ہی قیمتی یوں ہی نہ بہہ جائیں کہیں
ان کے بہتے آنسوؤں کو بس گہر ہم نے کیا
زندگی کی یہ ڈگر آسان کچھ ہو جائے گی
دل کے اندھیارے کو تھوڑا کم اگر ہم نے کیا
درد ان کے دل کا سارا سن کے آئے تو لگا
درد ان کا کچھ تو ہلکا بھاوناؔ ہم نے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.