Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ستم دیدہ ہوں چرخ نیلگوں کا

علی میاں کامل لکھنوی

ستم دیدہ ہوں چرخ نیلگوں کا

علی میاں کامل لکھنوی

MORE BYعلی میاں کامل لکھنوی

    ستم دیدہ ہوں چرخ نیلگوں کا

    بغل میں دل نہیں ساغر ہے خوں کا

    جلا کر ہڈیاں تک خاک کر دیں

    برا ہو شعلۂ سوز دروں کا

    بھرے گا کیا فلک کشکول سائل

    مشابہ خود ہے چشم واژگوں کا

    قلم نے شان قدرت کی دکھائی

    جریدہ لکھ کے حرف کاف و نوں کا

    بہار باغ کا موسم ہے ساقی

    پلا ساغر شراب لالہ گوں کا

    نہ رو اے طفل ہنگام ولادت

    مآل اچھا نہیں ہے اس شگوں کا

    پھنسا لیتے ہیں دل آنکھوں سے معشوق

    نگاہیں کام کرتی ہیں فسوں کا

    بہار عمر اب آخر ہے کاملؔ

    اتارو جسم سے جامہ جنوں کا

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے