جو سنا تھا سنا دیا میں نے
جو سنا تھا سنا دیا میں نے
یعنی سب کچھ بتا دیا میں نے
جس کو دیکھا گیا تھا صبح ازل
اس کا جلوہ دکھا دیا میں نے
بجلیوں کو مچلتے جب دیکھا
آشیاں خود جلا دیا میں نے
میں نے ہر سو تمہارا غم پایا
یوں ترا غم بھلا دیا میں نے
تیرے اشکوں کی بات کیا کہئے
ہر قدم خوں بہا دیا میں نے
سنگ در خود تڑپ کے آ پہنچا
یونہی سر کو جھکا دیا میں نے
راز تسلیم جب کھلا واصفؔ
نقش ہستی مٹا دیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.