Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

صحرا کی گرم دھوپ میں سویا کروں گا میں

کاشف اورا

صحرا کی گرم دھوپ میں سویا کروں گا میں

کاشف اورا

MORE BYکاشف اورا

    صحرا کی گرم دھوپ میں سویا کروں گا میں

    اب بارشوں کے ساتھ نہ رویا کروں گا میں

    دن کو اڑا کروں گا میں دانے کی آڑ میں

    پنچھی کا رزق کاندھے پہ ڈھویا کروں گا میں

    آنکھوں میں کارواں ہے سو رکنے کا اب نہیں

    کاغذ کو آنسوؤں سے بھگویا کروں گا میں

    صحرا کی ریگ پر بھی جلاتا رہا ہوں جی

    دل کو مگر فرات سے دھویا کروں گا میں

    چوموں گا تیرے ہونٹ بھی نظروں کے لمس سے

    پلکوں پہ ان کی سرخی پرویا کروں گا میں

    دریا میں ڈال دوں گا میں کاغذ کی کشتیاں

    بچپن کے بیج پیری میں بویا کروں گا میں

    کاشفؔ تمہاری زیست کی بکھری کتاب میں

    دیکھوں گا ایک شکل تو کھویا کروں گا میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے