Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کارواں کی ڈولتی کشتی کا منظر دیکھ لے

محمد مستحسن جامی

کارواں کی ڈولتی کشتی کا منظر دیکھ لے

محمد مستحسن جامی

MORE BYمحمد مستحسن جامی

    کارواں کی ڈولتی کشتی کا منظر دیکھ لے

    قافلے کی سمت بھی اے کاش رہبر دیکھ لے

    سن ذرا کونجوں کے نوحے چپ کبوتر دیکھ لے

    حال بستی کی تباہی کا بھی آ کر دیکھ لے

    ہر طرف پھیلی اداسی اے ستم گر دیکھ لے

    خشک دریا دیکھ لے سوکھا سمندر دیکھ لے

    اہل حق تعداد کی بنیاد پر چلتے نہیں

    دیکھ مت لاکھوں کی جانب بس بہتر دیکھ لے

    بے بسی کی انتہا پر ہستیٔ دل دوز ہے

    ہو گئی ہے زندگانی کتنی دوبھر دیکھ لے

    اس لیے بھی میں نے برسوں آنکھ جھپکائی نہیں

    عین ممکن ہے مری جانب پلٹ کر دیکھ لے

    میں بیاہی جا چکی لیکن تمہارے ہجر سے

    ڈال کپڑوں پر نظر اور میلے زیور دیکھ لے

    یوں تو وہ آفاق میں بھی ہے رضاؔ جلوہ فگن

    ویسے اچھا تو یہی ہے دل کے اندر دیکھ لے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے