تری خوشبو کو بہ کو ہے ترا حسن رو بہ رو ہے
تری خوشبو کو بہ کو ہے ترا حسن رو بہ رو ہے
ترا عکس چار سو ہے یہ کمال جستجو ہے
نہ خیال چشم نم ہو نہ سوال پیچ و خم ہو
نہ ملال رنج و غم ہو یہی میری آرزو ہے
ترا ہر طرف نشاں ہے تو زمیں تا آسماں ہے
مجھے خود پہ بھی گماں ہے کہ یہ میں ہوں یا کہ تو ہے
ابھی حال کیا کہوں میں کہ عجیب حال ہوں میں
نہ ہی بے لباس ہوں میں نہ لباس بے رفو ہے
یہ خزاں نہ پہنچی گل تک نہ ہی گل کے نرم دل تک
وہ جو مشک بو تھا کل تک وہ ابھی بھی مشک بو ہے
ہے ہنر پہ جو مہارت ہے اسی کی ہی بدولت
نہیں نکتہ چیں کی حاجت مرا یار عیب جو ہے
نہ وہ دیدہ زیب پیکر نہ وہ زلف مشک و عنبر
تجھے کیا ہوا ہے صفدرؔ نہ وہ رنگ ہے نہ بو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.