ماتھے کی شکن دل کی جلن جاننے والا
ماتھے کی شکن دل کی جلن جاننے والا
ہے کون یہاں میرے جتن جاننے والا
آسان نہیں عشق تو مشکل بھی نہیں ہے
کیا چاہیئے بس ایک لگن جاننے والا
سب جانتے ہیں رخ پہ نمایاں تری مسکان
میں ایک فقط ایک ہوں من جاننے والا
تجھ پھول سا دھرتی پہ مجھے پھول دکھا دے
دنیا کا کوئی باغ چمن جاننے والا
وہ کون تھا کچھ بھی نہ کہا بات بھی کر لی
ہوگا کوئی گفتار کا فن جاننے والا
بچتا ہے مرے چند سوالوں سے بہت وہ
ان چند سوالوں کی تپن جاننے والا
آئے گا چلا جائے گا کب کون کہاں کیوں
ہے ایک وہی آواگمن جاننے والا
مانا کہ ترے چاہنے والے ہیں بہت ہوں
ہم سا ہے کوئی چال چلن جاننے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.