کس خواب کی چھون سے میں لرزا خبر نہیں
کس خواب کی چھون سے میں لرزا خبر نہیں
اک موج نرم تھی کہ بدن تھا خبر نہیں
وہ شعر میں ڈھلا کہ میں اس کی غزل ہوا
کس نے کسے ورق پہ اتارا خبر نہیں
چلتا رہا میں اس کی طرف ایک عمر تک
وہ فاصلہ تھا یا مرا رستا خبر نہیں
اک آخری سوال نگاہوں میں رہ گیا
کس بات پر وہ چھوڑ گیا تھا خبر نہیں
مانوس بام و در نے بھی پہچانا کب مجھے
میں کون ہوں جو لوٹ کے آیا خبر نہیں
عمرانؔ عمر کس کے سراغوں میں کٹ گئی
کیا کھو گیا تھا جس کو نہ پایا خبر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.