Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک ہی منظر مسلسل اور اکثر دیکھنا

محمد مستحسن جامی

ایک ہی منظر مسلسل اور اکثر دیکھنا

محمد مستحسن جامی

MORE BYمحمد مستحسن جامی

    ایک ہی منظر مسلسل اور اکثر دیکھنا

    پہلے سے دیکھے ہوئے کو حد سے بڑھ کر دیکھنا

    منکشف ہو جائیں گے لہروں کے اور ناؤ کے بھید

    تم کبھی میری نگاہوں سے سمندر دیکھنا

    بھیڑ میں آئے بھلے تنہائی میں ہو جلوہ گر

    اور کچھ مت دیکھنا بس اس کے تیور دیکھنا

    بھول کر بھی مت پلٹنا یار کے در سے کبھی

    چاہے لمحے کے لئے بھی ہو میسر دیکھنا

    ایک ہی نقطہ سمجھ آیا ہے راہ عشق میں

    اس کو جب بھی دیکھنا پہلے سے بہتر دیکھنا

    جامیؔ کے لہجے میں کس کی جستجو ہے بار بار

    میرے شعروں میں چھپا ہر ایک جوہر دیکھنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے