زندگی سے بڑی سزا دینا
زندگی سے بڑی سزا دینا
میرے مرنے پہ مسکرا دینا
تم کو پھر ہار بھی نہیں ہوگی
چال چلتے ہوئے بتا دینا
میں سبھی جنگ جیت جاؤں گا
تم فقط مجھ کو حوصلہ دینا
گر کہیں اتفاق سے وہ ملے
حال میرا اسے بتا دینا
کوئی فرصت نکال ملنے کی
میرے ہونے کا پھر پتہ دینا
ایک لمحے کو پاس بیٹھوں تو
ایک لمحے میں پھر اٹھا دینا
خواہش زیست بس یہی ہے رؤفؔ
زخم پھر سے کوئی ہرا دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.