اب بچائے گا بس خدا مجھ کو
اب بچائے گا بس خدا مجھ کو
اس نے دے دی ہے بد دعا مجھ کو
جن گناہوں کو جانتا ہوں میں
ان کی ملنے لگی سزا مجھ کو
جب سے بچھڑا ہوں اپنے سائے سے
لوگ کرتے ہیں ان سنا مجھ کو
اوب جاؤں گا زندگی سے میں
کاش کر دے کوئی خفا مجھ کو
خود بہ خود زخم بھرتے جائیں گے
تو گلے سے تو بس لگا مجھ کو
میں ترنؔ پھر نہ تجھ کو یاد آؤں
اتنی شدت سے بھول جا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.