تیرا ملنا محال کیا ہوگا
تیرا ملنا محال کیا ہوگا
تو ملا بھی تو حال کیا ہوگا
سوچ کر لائیے جواب کوئی
جانتے ہو سوال کیا ہوگا
میرے ہوتے ہوئے ہوا نہ کبھی
بعد میرے وصال کیا ہوگا
تجھ کو دنیا سے ہی نہیں فرصت
تجھ کو میرا خیال کیا ہوگا
یار کی یاد بن کے رہتا ہے
زخم کا اندمال کیا ہوگا
ان کی نظریں بدل گئیں واصفؔ
شیشۂ دل میں بال کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.