Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اذان صبح سے شب کا علاج کیا ہوگا

احمد ندیم قاسمی

اذان صبح سے شب کا علاج کیا ہوگا

احمد ندیم قاسمی

MORE BYاحمد ندیم قاسمی

    اذان صبح سے شب کا علاج کیا ہوگا

    مجھے تو تیرا ہی چہرہ سحر نما ہوگا

    اس انتظار میں تکمیل کفر ہو نہ سکی

    کبھی تو میرا خدا بھی مرا خدا ہوگا

    بہار کتنی ہی بے رنگ ہو بہار تو ہے

    جو گل نہیں تو کوئی زخم ہی کھلا ہوگا

    وہ تیرگی ہے کہ راہ وفا سے پوچھتا ہوں

    تجھے تو اپنے مسافر کا کچھ پتا ہوگا

    میں آج تیرے تصور میں مسکرا تو دیا

    مگر یہ فکر ہے کس کس کا دل جلا ہوگا

    ہے میرے لمس میں اب تک ترے بدن کی مہک

    تری جدائی کا حق مجھ سے کیا ادا ہوگا

    ترے فراق میں بھی تجھ سے ربط قائم ہے

    کہ میری یاد میں تو بھی تو جاگتا ہوگا

    مرے دیار کی مانند تیرے شہر میں بھی

    اداس رات کا سناٹا رو رہا ہوگا

    فضا میں تیر رہے ہوں گے کتنے فق چہرے

    افق کی دھار پہ مہتاب کٹ گیا ہوگا

    میں کھل کے رو نہ سکا جب تو یہ غزل کہہ لی

    بچھڑ کے مجھ سے مگر تو نے کیا کیا ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے