دل کہہ رہا ہے ان کی نظر دیکھتے ہوئے
دل کہہ رہا ہے ان کی نظر دیکھتے ہوئے
دیکھیں گے کیا ادھر وہ ادھر دیکھتے ہوئے
امید تھی کسے کہ گزر جائیں گے یہ دن
دل پر وفور غم کا اثر دیکھتے ہوئے
اپنا تو حال یہ ہے کہ اک عمر کٹ گئی
دنیائے دل کو زیر و زبر دیکھتے ہوئے
ہوتا ہے آپ پر بھی اثر کوئی یا نہیں
یہ انقلاب شام و سحر دیکھتے ہوئے
کچھ اس طرف سے نامہ و پیغام ہی سہی
مدت ہوئی ہے جانب در دیکھتے ہوئے
بیداد کیجیے ستم ایجاد کیجیے
لیکن کسی کا قلب و جگر دیکھتے ہوئے
حیرتؔ سے اختلاف کسی کا عجب نہیں
حیرتؔ کا منتہائے نظر دیکھتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.