میں نہ ہندو نہ مسلمان مجھے جینے دو
میں نہ ہندو نہ مسلمان مجھے جینے دو
دوستی ہے مرا ایمان مجھے جینے دو
ہر قدم پر حرم و دیر کی باتیں کر کے
مت کرو مجھ کو پریشان مجھے جینے دو
کوئی احساں نہ کرو مجھ پہ تو احساں ہوگا
صرف اتنا کرو احسان مجھے جینے دو
زندگی اور مری کیا ہے یہی زندہ دلی
اور یہی ہے مری پہچان مجھے جینے دو
موت آئے گی تو ہنستے ہوئے مر جاؤں گا
زندگی ہے تو مری جان مجھے جینے دو
لوگ ہوتے ہیں جو حیران مرے جینے سے
لوگ ہوتے رہیں حیران مجھے جینے دو
سب کے دکھ درد کو بس اپنا سمجھ کر جینا
بس یہی ہے مرا ارمان مجھے جینے دو
گھول کر جام میں دکھ درد زمانے بھر کے
زندگی کرنے دو آسان مجھے جینے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.