تو نے یہ پھول جو زلفوں میں سجا رکھا ہے
تو نے یہ پھول جو زلفوں میں سجا رکھا ہے
اک دیا ہے جو اندھیروں میں جلا رکھا ہے
جیت لے جائے کوئی مجھ کو نصیبوں والا
زندگی نے مجھے داؤ پہ لگا رکھا ہے
جانے کب دل میں کوئی جھانکنے والا آ جائے
اس لیے میں نے گریبان کھلا رکھا ہے
امتحاں اور مرے ضبط کا تم کیا لو گے
میں نے دھڑکن کو بھی سینے میں چھپا رکھا ہے
دل تھا اک شعلہ مگر بیت گئے دن وہ قتیلؔ
اب کریدو نہ اسے راکھ میں کیا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.