ہمیشہ مسکراؤ آنکھ بھر جانے سے پہلے
ہمیشہ مسکراؤ آنکھ بھر جانے سے پہلے
اگر مضبوط دکھنا ہے بکھر جانے سے پہلے
مچاؤ شور و غل یاروں کہ کچھ رنگت تو پنپے
مرے کمرے میں سناٹا پسر جانے سے پہلے
مجھے ہے زندگی کے کینوس پر رنگ بھرنے
دلا دو خوب سارے رنگ مر جانے سے پہلے
سفر کو ملتوی کر دوں گا سوچوں گا نہیں کچھ
مجھے وہ روکنے آیا اگر جانے سے پہلے
میں ایسی ہجرتوں کا خوب عادی ہوں ڈرو مت
بس اک درخواست ہے دیکھو ادھر جانے سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.