شعر کہتے ہیں گنگناتے ہیں
شعر کہتے ہیں گنگناتے ہیں
ہم ترا ہجر یوں مناتے ہیں
چھوڑ جائیں گے ساتھ تیرا بھی
یہ سبھی جھوٹے رشتے ناطے ہیں
تیرے غم کو بھی کب تلک روئیں
آ تجھے اپنا غم بتاتے ہیں
کر کے اپنا تجھے خیالوں میں
ہم بڑی دیر مسکراتے ہیں
تو نے جانا ہے گر تو جلدی جا
ہم ذرا دیر تک نبھاتے ہیں
اے مرے دل نشیں بتا مجھ کو
رابطے ایسے توڑے جاتے ہیں
لکھتے ہیں نام تیرا ہاتھوں پر
پھر اسی نام کو مٹاتے ہیں
پہلے کرتے ہیں پیار کا عادی
اور پھر تنہا چھوڑ جاتے ہیں
دشمنوں سے گلہ نہیں اردمؔ
ہم کو اپنے بہت ستاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.