اس نے جب میری طرف پیار سے دیکھا ہوگا
اس نے جب میری طرف پیار سے دیکھا ہوگا
میرے بارے میں بڑے غور سے سوچا ہوگا
صبح کو جس نے سجائی ہے ہنسی ہونٹوں پر
رات بھر اس کو کسی غم نے ستایا ہوگا
کر کے وعدہ جو اگر آپ نہیں آئیں گے
نام بدنام زمانے میں وفا کا ہوگا
ہنس کے ہم بات جو کر لیتے ہیں ان سے خورشیدؔ
حال اپنا وہ سمجھ لیتے ہیں اچھا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.