درد اپنوں سے جب ہزار ملے
درد اپنوں سے جب ہزار ملے
تار اس دل کے تار تار ملے
پیڑ بن کر بھی ہم نے دیکھ لیا
ہم کو پتھر ہی بے شمار ملے
ہم کو لوگوں نے مفت میں بانٹا
ہم نے چاہا تھا غم ادھار ملے
تیر کر بھی میں پار جا نہ سکا
دوست سارے ندی کے پار ملے
ایک مفلس کو بعد مرنے کے
خوب ڈھونڈے نہ کندھے چار ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.