با خدا دل نشین لڑکی ہے
با خدا دل نشین لڑکی ہے
وہ بہت ہی حسین لڑکی ہے
گاؤں کی ساری لڑکیوں میں وہ
خوبصورت ترین لڑکی ہے
لڑکیاں ہوں گی اور بھی لیکن
وہ بہت ہی ذہین لڑکی ہے
اس کو دیکھوں تو پیار آتا ہے
وہ ستارہ جبین لڑکی ہے
اس کو دیکھیں کہاں ہمارے بخت
وہ تو پردا نشین لڑکی ہے
قابل عشق ہے یقیں جانو
وہ بہت بہترین لڑکی ہے
کتنے صدمے اٹھائے ہیں اس نے
وہ بڑی ہی حزین لڑکی ہے
اس کی تعظیم میں جھکاؤ سر
وہ معزز ترین لڑکی ہے
چھوٹی باتوں پہ روٹھ جاتی ہے
کتنی نازک ترین لڑکی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.