Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے منور شب کی تاریکی میں اک تارا کہیں

فرحان خان فرحان

ہے منور شب کی تاریکی میں اک تارا کہیں

فرحان خان فرحان

MORE BYفرحان خان فرحان

    ہے منور شب کی تاریکی میں اک تارا کہیں

    ہے یقیں مل جائے گا ہم کو وہ دوبارا کہیں

    مضمحل جب آسماں کے سارے تارے ہو گئے

    کیسے چمکے گا بھلا اب کوئی سیارہ کہیں

    ہیں جو دل پر حسرتوں کی اور غموں کی گٹھریاں

    مر نہ جائے ڈھوتے ڈھوتے بوجھ بے چارہ کہیں

    گر ہوا بھرنی ہے بھریے آپ لیکن سوچ کر

    منہ پہ پھٹ جائے نہ یہ لالچ کا غبارہ کہیں

    دے سکوں دل کو ذرا جو قلب کو دے سوز بھی

    جانے کیوں ملتا نہیں اب ایسا نظارہ کہیں

    ہے یہاں پر کون اس سا دیکھیے شیریں سخن

    مل نہیں سکتا کوئی فرحانؔ سا پیارا کہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے