ادنیٰ سا یہ حیرت کا کرشمہ نظر آیا
ادنیٰ سا یہ حیرت کا کرشمہ نظر آیا
جو تھا پس پردہ سر پردہ نظر آیا
اللہ رے دیوانگئ شوق کا عالم
اک رقص میں ہر ذرۂ صحرا نظر آیا
اٹھے عجب انداز سے وہ جوش غضب میں
چڑھتا ہوا اک حسن کا دریا نظر آیا
کس درجہ ترا حسن بھی آشوب جہاں ہے
جس ذرے کو دیکھا وہ تڑپتا نظر آیا
اب خود ترا جلوہ جو دکھا دے وہ دکھا دے
یہ دیدۂ بینا تو تماشا نظر آیہ
تھا لطف جنوں دیدۂ خوں نابہ فشاں سے
پھولوں سے بھرا دامن صحرا نظر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.