گلے میں رک گئی آواز کوئی
گلے میں رک گئی آواز کوئی
ہنسی جیسی ہی تھی آواز کوئی
بسا تھا ذہن میں منظر تمہارا
مگر کانوں میں تھی آواز کوئی
بہت ٹکرائیں دیواروں سے لیکن
نہیں لوٹی مری آواز کوئی
میں بھاگ آیا ہوں بچ کر شور سے اب
نہیں سننی نئی آواز کوئی
جہاں چیخیں نکلنی چاہئیں واں
نکلتی ہے دبی آواز کوئی
یہ دنیا ہے پرایوں کا علاقہ
نہیں ملتی سگی آواز کوئی
یہاں ہر اور کتنا شور ہے یار
ہے یاں ہر آدمی آواز کوئی
نہیں سننا ہے اب کوئی نظارا
نہیں اب دیکھنی آواز کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.