دل کا کیا ہے یہ تو دل تھا لگ گیا
دل کا کیا ہے یہ تو دل تھا لگ گیا
مسئلہ یہ ہے کہ پورا لگ گیا
ذائقہ تو بات کے آخر میں تھا
ان کو پہلا لفظ تیکھا لگ گیا
اتنی محنت سے بھلایا تھا اسے
یاد کرنے میں ہی ہفتہ لگ گیا
چاند بھی آیا نہ باہر ابر سے
اس کی کھڑکی پر بھی پردہ لگ گیا
سانولی لڑکی کا حسن اور کھل اٹھا
ماں کے ہاتھوں کالا ٹیکا لگ گیا
پہلے سب کی عقل پر تالا پڑا
بعد میں اک گھر پہ تالا لگ گیا
خود ہدف نے ہی بدل لی تھی جگہ
میں نے سمجھا تھا نشانہ لگ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.