بھرے جہاں میں کوئی میرا یار تھا ہی نہیں
بھرے جہاں میں کوئی میرا یار تھا ہی نہیں
کسی نظر کو مرا انتظار تھا ہی نہیں
نہ ڈھونڈئیے مری آنکھوں میں رتجگوں کی تھکن
یہ دل کسی کے لئے بے قرار تھا ہی نہیں
سنا رہا ہوں محبت کی داستاں اس کو
مری وفا پہ جسے اعتبار تھا ہی نہیں
قتیلؔ کیسے ہواؤں سے مانگتے خوشبو
ہماری شام میں ذکر بہار تھا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.