Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پاس پھٹکے نہ ذرا مجھ کو بچانے والے

ضامن جعفری

پاس پھٹکے نہ ذرا مجھ کو بچانے والے

ضامن جعفری

MORE BYضامن جعفری

    پاس پھٹکے نہ ذرا مجھ کو بچانے والے

    آ کے پھر بیٹھ گئے دل میں ستانے والے

    سحر و اعجاز ہے کیا چیز ہے ان آنکھوں میں

    کس قدر خوش ہیں دل و جان لٹانے والے

    الٹی سیدھی کوئی پٹی وہ پڑھاتے ہیں ضرور

    گھورتے ہیں مجھے اس بزم سے آنے والے

    آپ کو عہد وفا یاد نہ ہو لیکن ہم

    دار فانی سے اکیلے نہیں جانے والے

    اس نے پائی ہے قیامت سی قیامت آواز

    کھنچ کے آ جاتے ہیں خود جان سے جانے والے

    اس غلط فہمی میں مت رہ کہ چلے جائیں گے

    تیرے کوچے سے یہ آواز لگانے والے

    سوچنے لگتا ہوں کیا کیا کوئی جب کہتا ہے

    پوچھتے رہتے ہیں تجھ کو وہ ستانے والے

    کیوں حسینوں کا دکھا دیتے ہو دل تم ضامنؔ

    ڈھونڈھتے پھرتے ہو پھر صلح کرانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے