ایک دن گھر سے نکل اے بمبئی
ایک دن گھر سے نکل اے بمبئی
آ ہمارے گاؤں چل اے بمبئی
سرد ہیں دن سرد ہیں لفظوں کے ہاتھ
تو بھی میرے ساتھ جل اے بمبئی
تیری چوکھٹ پر ہے ساگر سوچ مت
غسل کر کپڑے بدل اے بمبئی
بن کے کوئی پھول یا جاڑے کی دھوپ
دل کے آنگن میں نکل اے بمبئی
جاگ اور دامان وحشت چاک کر
صرف آنکھیں ہی نہ مل اے بمبئی
بیٹھے بیٹھے سو گیا ہوگا بدن
کسمسا پہلو بدل اے بمبئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.