تو ملے تو خوشنما ہے زندگی
تو ملے تو خوشنما ہے زندگی
ورنہ کتنی بے مزہ ہے زندگی
ساتھ جو گزرے ہیں ان لمحات کا
نام میں نے رکھ دیا ہے زندگی
موت جس کا طے شدہ انجام ہے
ایک ایسا حادثہ ہے زندگی
خوبصورت زندگی لگنے لگی
اس نے کل مجھ کو کہا ہے زندگی
زندگی سے تو فقط واقف نہیں
جانتا ہوں میں بھی کیا ہے زندگی
زندگی کیا ہے اسے معلوم ہے
ریت پر جس نے لکھا ہے زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.