جس سمندر کو مرے درد کا احساس نہیں
جس سمندر کو مرے درد کا احساس نہیں
ملنے آیا بھی تو کہہ دوں گا مجھے پیاس نہیں
اک ملاقات میں کھلتا نہیں میں لوگوں پر
تم کو لگتا ہے طبیعت مری حساس نہیں
چھوٹے ہو کر جو بڑا خود کو سمجھ لیتے ہیں
ایسے لوگوں کا تعلق ہی مجھے راس نہیں
میں نے اس واسطے دستار سنبھالی ہوئی ہے
سر بچانا مرے اجداد کی میراث نہیں
وقت کو یوں ہی تو مرہم نہیں کہتی دنیا
اب مجھے تیری ضرورت بھی کوئی خاص نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.