درد ہوتا ہے اثر ہوتا ہے
درد ہوتا ہے اثر ہوتا ہے
خوب ہوتا ہے جدھر ہوتا ہے
جب سے اک دور وہ گزرا ہم پر
دن میں بس ایک پہر ہوتا ہے
اس کی درکار ہمیں ہو کے نہ ہو
اس کا احساس مگر ہوتا ہے
آنکھ حصہ ہے فقط چہرے کا
علم انساں کی نظر ہوتا ہے
اپنے کمرے میں یہ احساس ہوا
گھر میں ایک اور بھی گھر ہوتا ہے
ہر طرف میرے کھڑی ہے دیوار
کس طرف دیکھیے در ہوتا ہے
ڈر کے جو بات کہی تھی میں نے
پھر اسی بات کا ڈر ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.