نظر کے تیر کا دل پر نشاں نہیں ہوتا
نظر کے تیر کا دل پر نشاں نہیں ہوتا
گماں تو ہوتا ہے لیکن عیاں نہیں ہوتا
مدد کے واسطے یارو خدا کو یاد کرو
خدا سے بڑھ کے کوئی مہرباں نہیں ہوتا
دیا ہے مجھ کو خدا نے وہاں سے اے لوگو
جہاں سے ملنے کا کوئی گماں نہیں ہوتا
بنی ہے جن کے لئے اس جہان میں دوزخ
انہیں کا خلد میں کوئی مکاں نہیں ہوتا
اگر وہ خلد ہمیں مفت میں ہی مل جاتی
تو زندگی میں کبھی امتحاں نہیں ہوتا
اکیلے آئے جہاں میں اکیلے جانا ہے
یہ وہ سفر ہے جہاں کارواں نہیں ہوتا
پھر ان کی بزم اثرؔ سونی سونی رہ جاتی
جو اتفاق سے میں بھی وہاں نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.