لمبی سیاہ رات ہو گھر میں دیا نہ ہو
لمبی سیاہ رات ہو گھر میں دیا نہ ہو
اس جیسا وقت ہم پہ کبھی اے خدا نہ ہو
شاید اسے ہمی نے نہ سمجھا ہو ٹھیک سے
مجبور ہو وہ شخص مگر بے وفا نہ ہو
ایسا کبھی ہوا تو نہیں وہ ہو بام پر
ہر آتا جاتا راہی اسے دیکھتا نہ ہو
آئے تو اس طرح کہ سبھی دکھ سمیٹ لے
جائے تو دل میں یاد کا اک سلسلہ نہ ہو
ایسا نہ ہو تمہاری نظر ہی تمہیں لگے
تم اس طرف سے گزرو جدھر آئنہ نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.