خواب میں جتنا خلا دیکھتے ہیں
خواب میں جتنا خلا دیکھتے ہیں
دل کو معلوم ہے کیا دیکھتے ہیں
اس تجسس کا کوئی حل ہی نہیں
تیری صورت میں خدا دیکھتے ہیں
دیکھتے ہیں وہ مری آنکھوں میں
کہتے ہیں آپ نیا دیکھتے ہیں
اب جلا رکھ کہ بجھا رکھ یہ دیا
ہم تو بس رقص ہوا دیکھتے ہیں
دیکھتے سب کو برابر ہیں مگر
تجھ کو ہم سب سے جدا دیکھتے ہیں
جب ضرورت ہو اسے روشنی کی
خود کو ہم لوگ جلا دیکھتے ہیں
دل کو ملتا ہے سکوں تب اخترؔ
ماں کو جب محو دعا دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.