ایسی حالت میں در بدر مرے دوست
ایسی حالت میں در بدر مرے دوست
یوں ہی پھرنا ہے عمر بھر مرے دوست
اس کا ممکن نہیں پلٹ آنا
مجھ کو معلوم ہے مگر مرے دوست
راہ دل میں یہ سر تو کیا شے ہے
ہم لٹاتے ہیں گھر کا گھر مرے دوست
اپنی بانہوں کو اوڑھنے دے مجھے
مجھ کو لگنے لگا ہے ڈر مرے دوست
زندگی یوں بھی تیرے بعد کہیں
کٹ ہی جانی ہے بے ثمر مرے دوست
تو محبت ہے پے بہ پے مری جاں
میں کہ وحشت ہوں سر بہ سر مرے دوست
رفتگاں لوٹ کر نہیں آتے
پھر بھی لوٹ آئے تم اگر مرے دوست
چل کہ مدت ہوئے ہے گھر کو گئے
چل ناں چلتے ہیں ضد نہ کر مرے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.