Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرے دل کو میسر ہوگی تنہائی تو کیا ہوگا

عدنان اختر اعظمی

مرے دل کو میسر ہوگی تنہائی تو کیا ہوگا

عدنان اختر اعظمی

MORE BYعدنان اختر اعظمی

    مرے دل کو میسر ہوگی تنہائی تو کیا ہوگا

    اگر واپس نہ آئے گا وہ ہرجائی تو کیا ہوگا

    مرے اشعار اہل انجمن کے پیش خدمت ہیں

    نہیں ہوگی اگر میری پذیرائی تو کیا ہوگا

    مناظر خوب دل کش ہیں نظر میں آپ کی لیکن

    چلی جائے گی جب آنکھوں کی بینائی تو کیا ہوگا

    سر و سامان لے کر ہم چلے آئے ہیں جنگل میں

    اگر ہم کو نہ آئی راس تنہائی تو کیا ہوگا

    بڑی مشکل سے میں نے زندگانی کی حفاظت کی

    مصیبت پھر مرے گھر تک چلی آئی تو کیا ہوگا

    گریباں چاک اپنا سی چکے عدنانؔ ہم کب کا

    اگر اس شوق نے لی پھر سے انگڑائی تو کیا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے