اب کیسے میں بتاؤں تمہیں کیا ہے شاعری
اب کیسے میں بتاؤں تمہیں کیا ہے شاعری
ذوق جمال و حسن کا رشتہ ہے شاعری
تعریف کیا کروں کہ سراپا ادب ہے وہ
آنکھیں ہے اس کی نثر تو چہرہ ہے شاعری
اے دوست شعر گوئی کو آساں سمجھتے ہو
جیتے جی پل صراط پہ چلنا ہے شاعری
یوں ہی نہیں اترتی ہے دل میں کسی کی بات
شاعر جگر کے خون سے لکھتا ہے شاعری
میں نے غزل کی شکل میں لکھی ہے خود نوشت
ہاں میری زندگی کا خلاصہ ہے شاعری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.