Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دیکھی ہے جس بھی شخص نے تیری نظر کی دھوپ

صفدر ہارون انصاری

دیکھی ہے جس بھی شخص نے تیری نظر کی دھوپ

صفدر ہارون انصاری

MORE BYصفدر ہارون انصاری

    دیکھی ہے جس بھی شخص نے تیری نظر کی دھوپ

    کیا اس کو پھر جلائے گی یہ دوپہر کی دھوپ

    دشواریوں کے بعد ہیں آسانیاں یہاں

    ہوگی شجر کی چھاؤں سے پہلے سفر کی دھوپ

    مانند سائبان تھا میں اس کے واسطے

    بدلے میں اس سے مجھ کو ملی عمر بھر کی دھوپ

    آسائشوں میں بیٹھ کے روشن نہیں ہوئے

    جھیلی ہے خوب ہم نے میاں رہ گزر کی دھوپ

    اس خیر و شر کی راہ میں ہر ایک گام پر

    ہر سائبان خیر کے اوپر ہے شر کی دھوپ

    شاخوں سے آتی کرنوں کے مانند لگتی ہے

    چھاؤں میں تیری زلف کی تیری نظر کی دھوپ

    ایسی سکون بخش ہے صفدرؔ تری نگاہ

    جیسے سویرے ٹھنڈ میں پہلے پہر کی دھوپ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے