کس کو چاہیں کس سے ہم دھوکا کریں
کس کو چاہیں کس سے ہم دھوکا کریں
ہوش میں پھر آ گئے ہیں کیا کریں
ذہن کی الجھن مٹانے کے لیے
آؤ تپتی ریت کو دریا کریں
ایک دوجے کو نظر بھر دیکھ کر
عمر بھر دیدار کو ترسا کریں
کر ہی لیتے ہیں غموں سے دوستی
اور تو رستہ نہیں ہے کیا کریں
تم ہمیں تھوڑا سمندر دو اگر
تب تمہاری پیاس پر چرچا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.