ذہن بنتا ہے ان کے آنے سے
ذہن بنتا ہے ان کے آنے سے
شعر اترتے ہیں ان کے جانے سے
شرم کرتے ہیں جب وہ ملتے ہیں
جھانکتے ہیں وہ بالا خانے سے
دام صیاد سے جو بچنا ہے
دور رہنا ہے اس کے دانے سے
لمحۂ عشق ایک بہتر ہے
بے مروت کسی زمانے سے
اب تو سگریٹ بھی چھوڑ دی میں نے
دور بیٹھو گے کس بہانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.