مرا نام لکھ کر مٹایا گیا ہے
مرا نام لکھ کر مٹایا گیا ہے
مجھے یاد کر کے بھلایا گیا ہے
خود ان کی بھی آنکھوں سے آنسو رواں تھے
مجھے بزم سے جب اٹھایا گیا ہے
مری طرح وہ بھی پریشان ہوں گے
انہیں آئنہ کیوں دکھایا گیا ہے
مجھے قتل کرنے کی تیاریاں ہیں
سلیقہ سے مقتل سجایا گیا ہے
غلط ہے یہ کہنا برا وقت آیا
وہ آیا نہیں بلکہ لایا گیا ہے
سعیدؔ اپنی کشتی کا اللہ حافظ
کنارے سے طوفاں اٹھایا گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.