Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم نے دیکھا کبھی نہیں چھت پر

اظہر سجاد

تم نے دیکھا کبھی نہیں چھت پر

اظہر سجاد

MORE BYاظہر سجاد

    تم نے دیکھا کبھی نہیں چھت پر

    چاند لگتا ہے کیا حسیں چھت پر

    نیند کو دفن کر دوں بستر میں

    خواب رکھ دوں یہیں کہیں چھت پر

    بوجھ سر کا اٹھا نہ پائے تو

    رکھ دی چپ چاپ یہ جبیں چھت پر

    میں اسے ڈھونڈتا ستاروں میں

    وہ مجھے ڈھونڈتی کہیں چھت پر

    صحن تک آ گئی ہے آبادی

    سو گئی ہے کہیں زمیں چھت پر

    وحشتیں آ گئی ہیں کمروں میں

    اور رہنے لگے مکیں چھت پر

    اس قدر بارشیں برسنے سے

    کون کرتا ہے اب یقیں چھت پر

    زندگی بوجھ بن گئی اظہرؔ

    دفن کر دوں اسے یہیں چھت پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے