یہ مانتا ہوں کہ میرا خدا ہے آخری عشق
یہ مانتا ہوں کہ میرا خدا ہے آخری عشق
کہ میں نے پہلے کے اندر کیا ہے آخری عشق
برائے شوق بسر کی ہے زندگی میں نے
برائے عجز مرا رہنما ہے آخری عشق
یہ کھیل اتنا تو آسان ہو نہیں سکتا
ہوا کے ساتھ دیے کا چلا ہے آخری عشق
مرا خیال تھا ہوگا کبھی تو پہلا عشق
مگر کسی سے مجھے ہو چکا ہے آخری عشق
یہ ختم ہو نہیں سکتا ہے زندگی سے تبھی
کہ عارضی ہے یہ دنیا بقا ہے آخری عشق
کسی سے کتنا بھی کر لو یہ عشق پر اخترؔ
یہ بات یاد رکھو بے وفا ہے آخری عشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.