Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی ہم روٹھ جائیں وہ منانا بھول جاتے ہیں

صولت بانو

کبھی ہم روٹھ جائیں وہ منانا بھول جاتے ہیں

صولت بانو

MORE BYصولت بانو

    کبھی ہم روٹھ جائیں وہ منانا بھول جاتے ہیں

    محبت جب جتانی ہو جتانا بھول جاتے ہیں

    محبت کو تجارت ہی بنا ڈالا ہے لوگوں نے

    نیا ساتھی جو چنتے ہیں پرانا بھول جاتے ہیں

    دلوں کے ان پرندوں سے شکایت کیجیے کیسے

    محبت جن کو مل جائے ٹھکانا بھول جاتے ہیں

    خیالوں ہی خیالوں میں ہم ان سے ملنے جاتے ہیں

    مگر جب لوٹ آنا ہو تو آنا بھول جاتے ہیں

    وفا کی راہ میں صولتؔ دلوں کا رشتہ ایسا ہے

    جہاں دامن بچانا ہو بچانا بھول جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے