یہ سچ تو ہے کہ تمہاری کمی کھلی مجھ کو
یہ سچ تو ہے کہ تمہاری کمی کھلی مجھ کو
مگر تمہاری ضرورت نہیں پڑی مجھ کو
میں جس سے بھاگ رہا تھا تمام دنیا میں
بھگا رہا ہے جہاں بھر میں اب وہی مجھ کو
جہاں کی اور جو کھڑکی ہے بند کر لی ہے
ستا رہی تھی بہت کوئی روشنی مجھ کو
یہ کون کہہ گیا مجھ سے خیال رکھ اپنا
یہ ذمہ داری بھلا کس نے سونپ دی مجھ کو
جو دکھ ملا ہے مجھے وہ کسی کا تھا پہلے
پرانی چیز نئی کر کے دی گئی مجھ کو
وہ ایک چیز کہ جس کا پتہ نہیں تھا کہ ہے
تمہارے ساتھ وہ اک چیز مل گئی مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.